السلام علیکم۔
فیس بک گروپ میں کچھ دوستوں کی جانب سے یہ بات کہی جارہی تھی کہ مائکروسافٹ ورڈ پر کورسز تو بہت ہیں، ایسی ویڈیو ہونا چاہیے تھی جس میں کسی کتاب کو باقاعدہ فارمیٹ کرکے یا سیٹنگ کرکے دکھایا جائے۔ یہ بات درست تھی کہ عموماً تھیوری کورسز کا اطلاق عملی زندگی میں اتنا نہیں ہوتا۔ مارکیٹ کا ٹرینڈ بالکل الگ جارہا ہوتا ہے۔ یہ سوچ کر ایک سلسلہ شروع کیا جس میں آپ کو مختلف پروجیکٹ لائیو فارمیٹ اور سیٹ کرکے دکھائے جائیں گے۔
کوئی نیا کام سیکھنے کا ایک یہ طریقہ بھی مفید ہے کہ اس کام کے بنیادی چیزوں کو جان کر اس پر تھوڑا تھوڑا کام کرنا شروع کردیا جائے تو کچھ عرصے میں بندہ کافی کچھ سیکھ جاتا ہے، اس لیے یہ ویڈیوز اس بندے کے لیے بھی مفید ہیں جو ورڈ بہت معمولی جانتا ہو۔
یہ رہا ویڈیو لنک: https://bit.ly/2EEEz5z
اس لنک سے آپ فارمیٹ شدہ پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ https://bit.ly/39PAXte
کوئی بات پوچھنا چاہیں تو ضرور پوچھیں۔
اگر آپ کو اردو مقالہ یا کتاب کی ٹائپنگ یا فارمیٹنگ کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں تو ہمارا فیس بک گروپ جوائن کریں۔
پوسٹ ضرور شیئر کیجیے گا۔
شکریہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔